ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: قریشی پر ظلم ڈھائے پولس کو 15دنوں میں معطل کیا جائے : دلت سمیتی کا انتباہ

منگلورو: قریشی پر ظلم ڈھائے پولس کو 15دنوں میں معطل کیا جائے : دلت سمیتی کا انتباہ

Sun, 09 Apr 2017 20:30:19    S.O. News Service

منگلورو:9/اپریل(ایس اؤنیوز)احمد قریشی پر جسمانی ظلم ڈھانے والے پولس عملے کو 15دنوں کے اندر معطل کیا جائے اگر نہیں تو سخت جدوجہد کئے جانے کا دلت دمنیتر سوابھیمانی ہوراٹ سمیتی نے انتباہ دیا ہے۔

سمیتی کے ریاستی سنچالک بی آر بھاسکر اور دنیش کمار نے اتوار کو شہر کے روشنی نلیا میں پریس کانفرنس کے ذریعے قریشی کے طبی اخراجات سرکار ادا کرے، اس کے خاندان کو معاوضہ دیا جائے اور ظلم کئے پولس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولس کمشنر چندرشیکھر جیسے منضبط افسران کی موجودگی میں ایساواقعہ نہیں ہونا تھا، کمشنر کے دفتر کے سامنے انصاف کا مطالبہ لے کر احتجاج کئے پی ایف آئی کارکنا ن پرلاٹھی چارج کرنا پولس کی متعصبانہ ذہنیت کو پیش کرتاہے، اور لاٹھی چارج کے ذریعے جدوجہد کو دبانے کی کوشش کی انہوں نے مذمت کی۔ 15 دنوں میں خاطی پولس پر کارروائی نہیں کی گئی تو اس کے بعدہونے والی جدوجہد کے نتائج کے لئے پولس محکمہ ہی ذمہ دار ہوگا۔ اور ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ 14اپریل کو بنگلورو چلو جدوجہد کے متعلق طریقہ کار کی تشکیل کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ قریشی کے معاملے میں پولس نے غلطی کی ہے، اس کو گرفتارکرنے کے 24گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنا تھا، ہفتہ بھر خفیہ طریقے سے اس پر ظلم ڈھایا گیا ہے ، وہ ایک صرف ملزم ہے، اگر وہ مجرم بھی ہوتا تو مارنے کا حکم نہیں ہے، الزام ثابت ہوکر پھانسی بھی دی جاتی ہے توہم نہیں پوچھیں گے ، ضلع کی بے کار پولس کو باہر نکالا جائے ، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ اور ڈی جی پی کے ساتھ گفتگو کرنے کی بات کہی۔

منگلورو شہر میں پولس نظام ہے یا نہیں ایسا شبہ ہوتاہے، 2دن پہلے مُڈیپو میں دلت پر خواتین ایس آئی نے حملہ کرکے گانجہ کیس میں فکس کرنےکی دھمکی دی ہے،اس معاملے کے ساتھ پی ایف آئی کارکنان پر ہوئی لاٹھی چارج اور اے ایس آئی آئتیا پر ہوئے حملہ کی جانچ کی مانگ کی۔ پریس کانفرنس میں سمیتی کے رگھویر ، اشوک، سکندر پاشا وغیرہ موجود تھے۔


Share: